رائیونڈ سے عثمان اصغر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر خلیل الرحمان قمر سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا تاوان طلب کرنے کا الزام ہے۔
ملزم نے کال کے ذریعے خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، اس نے آمنہ عروج کی ویڈیو وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ملزم کی گرفتاری ایس ایچ او رائیونڈ اور اسپیشل ٹیم کے تعاون سے عمل میں آئی ہے۔ تفتیش جاری ہے اور ملزم کے دیگر ممکنہ جرائم کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔