امریکہ کا سعودی عرب کو جدید ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور

 اربوں ڈالر  کے معاہدے پر ٹرمپ کابینہ اورکانگریس سے حتمی منظوری لینا باقی ہے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی لڑاکا طیاروں کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے معاہدے پر ٹرمپ کابینہ اورکانگریس سے حتمی منظوری لینا باقی ہے البتہ معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاس اور محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا