واشنگٹن (آئی این پی)امریکی نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی ہے، تاہم تقریبا 24.3 ارب ڈالر کے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت بہتر ہوگی، اسے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ اس کی عسکری ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا