ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا، اور انڈیکس 92 ہزار 300 کی سطح عبور کرتے ہوئے 510 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 92 ہزار 810 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 304 کی سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ کاروباری دن کے دوران بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا ہے۔