مقبوضہ کشمیر میںایک اور بھارتی فوجی نے اپنی جان لے لی

جموں(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارت فوجی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق جموں کے علاقے میں تعینات بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار جب ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو ساتھی اہلکار اس کے کمرے میں گئے۔بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار کا کمرا اندر سے بند تھا۔ ساتھی اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو 33 سالہ نتیش کمار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔