ریل کرایوں میںایک بار پھر اضافہ

 ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے شدید مالی نقصان کا سامنا، کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا،محکمہ ریلوے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2  فیصد اضافہ کیا ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ریلوے نے 18 جون کو  بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلو ے کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔