راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس سید خالد محمود ہمدانی نے لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو قتل کیا، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم یا ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا، اور والد کو شک تھا کہ بیٹی کسی سے فون پر رابطے میں تھی۔ تاہم پولیس نے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی اور تحقیقات جاری ہیں۔