مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو دو روز قبل پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چوری اور ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد اہم انکشافات متوقع ہیں۔