پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 1 سو روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 377 ڈالر کی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔اس اضافے کی وجہ سے سونے کے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اثر زیورات کی خریداری اور کاروبار پر پڑ رہا ہے۔