80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گئی

روس(نیٹ نیوز)روس میں 80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ خاتون اپارٹمنٹ کی کھڑکی صاف کررہی تھی کہ اچانک اس کا توازن بگڑا اور وہ سیدھی نیچے کھڑی گاڑی پر  آگری۔حادثہ گزشتہ جمعرات کو روس کے یکاترین برگ سے تعلق رکھنے والی نامعلوم عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں کی صفائی کر رہی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیران کن طور پر خاتون گرنے کے بعد اٹھی اور چلنے لگی اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔