شیراکوٹ جعفریہ کالونی کے رہائشی 28سالہ رضا گھر میں موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقے میں 28سالہ شخص نے گھر میں خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ شیراکوٹ جعفریہ کالونی کے رہائشی 28سالہ رضا نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود کے مطابق متوفی کی عمر 28 سال کے قریب ہے شناخت رضا عباس کے نام سے ہوئی فی گھر میں اکیلا مقیم تھاسر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔