چین میں کتے کے سر سے مشابہت رکھنے والا پہاڑ دریافت

چین میں کتے کے سر سے مشابہت رکھنے والا پہاڑ دریافت

چین کے صوبے ہوبی میں دریائے یانگسی کے کنارے ایک عجیب و غریب پہاڑ موجود ہے جس کی شکل دور سے دیکھنے پر ایک کتے کے سر کی مانند محسوس ہوتی ہے۔

یہ پہاڑ اتنا منفرد ہے کہ شنگھائی میں مقیم ڈیزائنر گوو چنگشان نے جب اپنے پالتو کتے کے ساتھ ہائیکنگ کی، تو پہاڑ کی ساخت دیکھ کر حیران ہو گئے۔ گوو چنگشان نے اپنے کتے کو گود میں اُٹھا کر اس منفرد منظر کے سامنے ایک سیلفی لی اور بعد میں جب وہ تصویر دوبارہ دیکھے تو انہیں یہ احساس ہوا کہ اس میں پس منظر میں ایک پہاڑ ہے جو بالکل کتے کے سر کی طرح نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے یہ دلچسپ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہو گئی۔گوو چنگشان نے اس پہاڑ کے بارے میں کہا کہ یہ منظر جادوئی اور خوبصورت ہے۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہاڑ کا یہ حصہ کتے کا سر ہو جو پانی پی رہا ہو یا مچھلی پکڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہو۔ اس منفرد قدرتی منظر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔