جنوبی افریقا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی رسائی روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
جنوبی افریقا کے حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امداد کی رسائی کو روکنا قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔جنوبی افریقا نے مزید کہا کہ 620 یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔دوسری جانب، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کے حوالے سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے۔ یہ عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔