شاہد انور پرفائرنگ کاواقعہ عزیز ٹائون کے علاقے میں پیش آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کاعلاقے میں سرچ آپریشن شروع
پشاور(خصوصی رپورٹ)پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان کوشہید کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹائون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندی پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔