لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے 600الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ بسیں ابتدائی طور پر لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں چلائی جائیں گی،برقی بسوں کی آمدسے صوبے میں ٹریفک اورآلودگی میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے۔