غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف برطانیہ میں احتجاج

سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی‘جنگ بند کرنے کا مطالبہ
فلسطین کے حامی مظاہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے گرد سرخ دائرہ بنا کر احتجاج کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے دریائے ٹیمز کے دونوں اطراف، ویسٹ منسٹر اور لیمبتھ پلوں کے اوپر قطار میں کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرانے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔