فواد چودھری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے:وکیل کا جسٹس انعام امین منہاس سے مکالمہ
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکال دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ اس موقع پر فواد چودھری اور ان کے بھائی وکیل فیصل چودھری  کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے فواد چودھری  کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالت کا بہت بہت شکریہ، آپ کو پتا ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے تو یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔وکیل فیصل چودھری نے جسٹس انعام امین منہاس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے