پی ٹی آئی رہنما حسن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما رف حسن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔رف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 16 ستمبر کو روف حسن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد درخواست زیر التوا رکھنے کا فائدہ نہیں۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بھی کہا مزید درخواست کو زیر التوا نہیں رکھنا چاہتے، عدالت نے رف حسن کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد درخواست نمٹا دی، جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔