اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے د ورہ عمان کیلئیانڈر21 ہاکی ٹیم کے20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کامیاب ٹرائلز کے بعد انڈر 21 قومی ٹیم کا انتخاب مکمل کرلیاگیا ہے،مایہ نازاسٹرائیکر حمزہ فیاض دورہ عمان کیلئے پاکستان انڈر21 ہاکی ٹیم کاکپتان مقررکیاگیا ہے،جبکہ سمیع اللہ کو دورہ عمان کیلئے پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں دو گول کیپرز، 9 ہاف بیکس و ڈیفنڈرز، 4 مڈ فیلڈرز اور 5 اسٹرائیکرز شامل ہیں،پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان میں صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔