وزیرِ اعظم ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

 شہباز شریف نے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر اور وہاں کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ وطن پہنچ گئے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر اور وہاں کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اوربی ٹو بی کانفرنس میں رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔دوسری جانب اپنی گفتگو میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔