وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق، اب تک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کیے جا چکے ہیں، جہاں عوام نے سہولت سے استفادہ شروع کر دیا ہے۔ مستقبل میں یہ سروس لاہور کے 100 مختلف مقامات پر فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام شہریوں کی ایمرجنسی کے دوران فوری رابطے اور محفوظ رہنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔