2 بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

ہربنس پورہ لال پل کی عمارہ  گلے میں پھندا ڈال کر  بچوں کو روتا چھوڑ کرمنوں مٹی تلے جا سوئی
ساندہ کے عمران کو کار نے کچل ڈالا،نامعلوم نوجوان بس کی زد میں آکر ہلاک،لاشیں ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق ہربنس پورہ لال پل کے قریب 48 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی 48 سالہ عمارہ نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی 2 بچوں کی ماں تھی مسلم ٹاؤن کریم بلاک کے قریب ٹریفک حادثے میں 44 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاتیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا موقع پر دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 45 سالہ عمران ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ساندہ کا رہائشی تھالاری اڈا مینار پاکستان گیٹ نمبر ایک کے قریب تیز رفتار بس نے راگیر کو کچل دیاحادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی داتا دربار بے ہوشی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا65 سالہ شخص کی شناخت نہ ہو سکی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی