لاہور(زیڈ این این)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نومسلم بھارتی خاتون نور حسین (سابقہ سربجیت کور) کو آج پاکستان سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔48 سالہ سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے بھارتی یاتریوں کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔ قیام کے دوران انہوں نے 5 نومبر 2025 کو اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر حسین سے نکاح کر لیا، جس کے بعد ان کا نام نور حسین رکھا گیا۔