ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا کا فساد یوں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم

مظاہرین اور ان کی تنقید کو سنا جاتا ہے لیکن ان میں اور فسادیوں میں فرق ہوتا ہے: غلام حسین محسنی
تہران  (آئی این پی )ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملک میں فساد کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا  کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق اور پوری سختی کے ساتھ فسادیوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ دکھائیں،  مظاہرین اور ان کی تنقید کو سنا جاتا ہے لیکن ان میں اور فسادیوں میں فرق ہوتا ہے۔