غیر حتمی نتائج ، 6883 ووٹ لئے،پشتونخوامیپ کے نصر اللہ بڑیچ کادوسرانمبر
فارم 47کے تحت جے یوآئی کے عثمان پرکانی 3731ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ میں دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔پیپلز پارٹی کے میر علی مدد جتک 6 ہزار883 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ بڑیچ دوسرے نمبر اور جمعیت علما اسلام کے عثمان پرکانی تیسرے نمبر پر رہے۔اتوار کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل کے حکم پر دوبارہ پولنگ ہوئی جسکے ریٹرننگ افسر نذیر احمد کے دستخط سے جاری کئے گئے فارم 47کے تحت غیر حتمی وغیر سرکاری مطابق حلقے میں کل 17752درست ووٹ ڈالے گئے ، 41ووٹ مسترد ہوئے۔ غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک 6883ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ بڑیچ زیرے 4122جبکہ جے یوآئی کے امیدوار میرعثمان پرکانی نے 3731ووٹ حاصل کئے۔حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 35.36فیصد رہی۔