اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2 دہائی قبل 2001 میں ہوئی تھی، 2015 میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ، چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتِ حال پر این سی او سی کا اجلاس منگل کو ہو گا۔ بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا، خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کئی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔