اپوزیشن اتحاد کی قیادت آج جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے گی۔
ملاقات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔اپوزیشن وفد کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے، جبکہ وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، جنید اکبر، عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔