آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں، نوال سعید

 لاہور(شبوبز ڈیسک) اداکارہ نوال سعیدنے کہا ہے کہ خود کوآج بھی فن کا ایک طالبعلم سمجھتی ہوں،ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے، اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج صرف انٹرٹینمنٹ کا نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح خصوصاً نوجوان نسل کو راہ دکھانے کی ضرورت ہے۔میری تجویز ہے کہ ہر پراجیکٹ میں تعلیم کے حوالے سے شعور دینے کیلئے لازمی کچھ حصہ مختص ہونا چاہیے یا تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ایک کمرشل لازمی اس کا حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایسا کردار ادا کروں جومیری نسبت سے مدتوں میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش رہے۔