ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے، معافی مانگتا ہوں ، بل گیٹس

متاثرہ خواتین کے بارے میں پڑھ کر اپنی بیٹیوں کا خیال آیا، سابقہ اہلیہ میلنڈا 
واشنگٹن (آئی  این پی )مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں  ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس  ہے  اور   معافی مانگتا ہوں کہ میں نے یہ ملاقاتیں کیں۔جیفری ایپسٹین فائلز میں یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے دوران جنسی بیماری چھپائی اور بعد میں اینٹی بائیوٹکس مانگی جواس وقت کی ان کی اہلیہ میلینڈا کو چپکے سے دینے کا ارادہ تھا، لیکن گیٹس نے واضح طور پر ان الزامات کی تردید کی۔گیٹس نے آسٹریلوی چینل نائن نیوزکے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ یہ ای میلز جعلی ہیں اور کبھی بھی بھیجی نہیں گئیں