زیادتی کے مجرم جیفری اپیسٹین سے تعلق، بل گیٹس نے معافی مانگ لی

واشنگٹن (آئی این پی )بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری اپیسٹین سے تعلق رکھنے پر امریکی ارب پتی بل گیٹس نے گیٹس فائو نڈیشن کے عملے سے معافی مانگ لی۔امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بل گیٹس نے ایک ٹائون ہال میٹنگ میں گیٹس فائونڈیشن کے عملے کے سامنے اقرار کیا کہ وہ 2011سے 14 کے درمیان ایپسٹین سے ملتے رہے، یہ بہت بڑی غلطی تھی جس سے فانڈیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔بل گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین کیجرائم سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے،نہ کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ متاثرہ افراد سے کبھی رابطے  میں رہا۔