ملاقات کی بھیک مانگنے میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے‘تحریک جس شدت سے بھی چلے مذاکرات کا کوئی نعم البدل نہیں‘ مذاکرات ایسے آگے نہیں بڑھ رہے جو حالات کا تقاضا ہے
صاحب اقتدار لوگوں سے درخواست ہے اس ملک پر کوئی ترس کھائیں‘کم سے کم بشری بی بی کی ملاقات کی اجازت دی جائے‘محمود خان اچکزئی مذاکرات کا روڈ میپ دینگے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذکرات ویسے نہیں ہو رہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں، اس ملک کے قوم کے بچوں پر رحم کریں۔انہوں نے کہا ملاقات کی بھیک مانگنے میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے‘تحریک جس شدت سے بھی چلے مذاکرات کا کوئی نعم البدل نہیں‘ مذاکرات اسطرح سے آگے نہیں بڑھ رہے جو حالات کا تقاضا ہے‘صاحب اقتدار لوگوں سے درخواست ہے اس ملک پر کوئی ترس کھائیں‘کم سے کم بشری بی بی کی ملاقات کی اجازت دی جائے‘محمود خان اچکزئی مذاکرات کا روڈ میپ دے دینگے۔ اڈیالہ جیل داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مقررہ وقت تک انتظار کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔ہمارے لئے نظام ساکت ہوچکا ہے ورنہ ہم یہاں روز کھڑے نہ ہوتے۔بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ عدالتی احکامات اور ایس او پیز کے تحت ہم ملاقات مانگ رہے ہیں۔صاحب اقتدار لوگ کوئی طریقہ نکالیں تاکہ حالات بہتر ہوں۔بانی پی ٹی آئی بشری بی بی سمیت ہمارے 16 پارلیمینٹیرینز کو سزا ہوئی۔سال 2025 ہمارے لئے نااہلیوں کا سال گزرا ہے۔دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا ہمارا آپس کا تناو ختم نہیں ہورہا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم نئے سال میں داخل ہورہے ہیں لگ رہا ہے 2026 بھی سزاؤں کا سال ہوگا۔ایک دوسرے کیلئے دل کا دروازہ کھولنا ہوگا۔پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کال آف نہیں کئے۔میرے پاس بانی کی ایسی کوئی ہدایات نہیں آئی کہ آج کے بعد کوئی بات نہیں ہوگی۔اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق بانی نے ہدایات ضرور دی ہیں۔اسٹریٹ مومونٹ ہوگی احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔اسٹریٹ مومنٹ کے حوالے سے بانی نے سہیل آفریدی کو ذمہ داری دی ہے۔سہیل آفریدی کا لاہور دورے میں پارٹی کی مشاورت نہیں تھی یہ بانی کی ہدایات تھیں