دہشتگردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ

میری خیل میںپولیس کی جوابی فائرنگ پر زخمی دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر فرار، علاقے میں سرچ آپریشن شروع 
 پشاور(خصوصی رپورٹ )پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے  میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔