مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے،سردار سلیم حیدرکا یوم یکجہتی کشمیر پرپیغام
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔