لاہور(اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایم پی اے رانا احمد شہریار اور رانا ارشد بھی موجود تھے۔اس موقع پرعابد شیر علی نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے جو اعتماد کیا ہے، اس پر پورا اتریں گے۔