رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت کی ویڈیو وائرل ، دونوں گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا سخت نوٹس، دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ اے ڈویڑن میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکرادیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر کے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا کاکہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کی آڑ میں کسی شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔