رکشہ ضبط کرنے پر ڈرائیور سانپ لے کر تھانے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

 بھارت (نیٹ نیوز) رکشہ ضبط کرنے پر نشے میں دھت ڈرائیور سانپ لے کر تھانے پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں رکشہ ڈرائیور نے نشے میں دھت ہوکر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مردہ سانپ سے ڈرانے کی کوشش کی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور مردہ سانپ ٹریفک پولیس اہلکار کے قریب لے کر جارہا ہے جبکہ اہلکار ڈرتے ہوئے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا اس دوران ڈرائیور نے رکشے کو فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار سے کہا کہ مجھے ابھی رکشہ چاہیے۔بعدازاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ اپنے اقدام پر معافی مانگ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہمیں پولیس اہلکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ناگ راج‘ ہے۔ دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ یہ تو سپر ولن بن گیا ہے۔