ملک میں اہم فیصلے طاقت کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں: اسد عمر

 سیاسی ماحول میں کشیدگی بڑھ چکی ہے‘  ایک صوبے میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
غریب موٹر سائیکل والوں کے چالان ہورہے ہیں  ، طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں:میڈیا سے گفتگو 
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال، سیاسی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی حالت  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے غافل ہے جبکہ اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے، غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں،  تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمر نے کہا   کہ صدرِ مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری ترامیم کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام تبدیلیاں طاقت کے نظام میں بٹوارے سے متعلق ہیں