اسلام آباد( آن لائن )وزارت خزانہ میں پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل ایسٹ فریم ورک پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر خزانہ اور چیئرمین پی وی اے آر اے نے کی۔ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، بینک صدور اور بائنانس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے اجلاس میں آن اور آف ریمپ انفراسٹرکچر، مارکیٹ شفافیت، جدید اور محفوظ ریگولیٹری ماحول پر زور دیا اور کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ایسٹس کا بڑھتا ہوا رجحان ناقابلِ واپسی ہے اور ورچوئل ایسٹس کو نگرانی کے ڈھانچے میں لانے سے مالی شفافیت بڑھے گی