برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے حکومتی پیش رفت کے تعین کے لیے چھ اہم اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں انگلینڈ میں 15 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر اور کم از کم 150 بڑے اقتصادی منصوبوں کی تیزی سے اجازت دینا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے مریضوں کو علاج کے لیے 18 ہفتوں سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ، شاہراؤں کی حفاظت کے لیے انگلینڈ اور ویلز میں 13 ہزار اضافی پولیس افسران، پی سی ایس اوز اور اسپیشل کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔اسٹارمر نے مائیگریشن کم کرنے کو اپنا مقصد قرار دیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح ہدف مقرر کرنے سے گریز کیا۔ وزیرِاعظم کی یہ پالیسی تجویزیں برطانیہ کی معیشت اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے اہم اقدامات تصور کی جا رہی ہیں۔