برطانیہ اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں , دفاعی تعلقات میں نئی پیش رفت

برطانیہ اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں , دفاعی تعلقات میں نئی پیش رفت

برطانیہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، جب یو کے لیڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ (CSG25) نے بھارتی مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کرلیں۔

یہ مشقیں آپریشن ہائی ماسٹ (Operation HiiMaST) کے تحت برطانوی بحری بیڑے کے آٹھ ماہ پر مشتمل انڈو پیسیفک مشن کا حصہ تھیں۔دورے کے دوران برطانیہ کے فلیگ شپ ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز (HMS Prince of Wales) اور اس کے ہمراہ جہازوں نے بھارتی بحریہ کے آئی این ایس وکرانت (INS Vikrant) کے ساتھ مشق "کنکن" (Exercise Konkan) میں حصہ لیا، جو مغربی بحرِ ہند میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر دونوں ممالک کی فضائی افواج نے بھی مشترکہ فضائی آپریشنز انجام دیے، جو خطے میں برطانیہ اور بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی علامت ہیں۔

برطانوی وزیرِ دفاع لارڈ ورنن کوکر نے اس موقع پر کہا:“یہ مشقیں برطانوی افواج کی طاقت اور عالمی سطح پر اس کے مؤثر کردار کا مظہر ہیں۔ ہم نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی پیش کی ہے جو بھارت کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہے اور برطانوی روزگار کے مواقع کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔”برطانوی ہائی کمشنر برائے بھارت لنڈی کیمرون نے بھی اس موقع پر کہا کہ:

“بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر برطانیہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔”