قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ 21 ہزار کا مقروض

بیرونی قرضہ130ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا جو برآمدات سے بھی زیادہ ہے:ورلڈ بینک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کْل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو اس کی اوسط سالانہ برآمدات سے 352 فی صد زیادہ ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے  بیرونی قرضہ اْن اہم مسائل میں سے ایک ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ قرضے میں ڈوبی پاکستانی معیشت کے لیے یہ صورتِ حال تشویش ناک ہے۔