ہائی وے پٹرول ،چوری کی 310گاڑیاں برآمد

جولائی میں 4.1 ملین افراد کو چیک کیا ، 428 اشتہاری گرفتار، 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اس ضمن میں پی ایچ پی نے ماہِ جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 4.1 ملین افراد جبکہ 1.9 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا، دوران چیکنگ 428 اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 310 چوری شدہ گاڑیاں و موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 39057، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 869 گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہوئی۔ 23713 ڈرائیونگ لائسنس جاری، 66 گمشدہ بچے والدین سے ملائے گئے، 3741 تجاوزات ختم کی گئیں، 15477 مسافروں کی مدد کی گئی، 26126 شہریوں کو پولیس خدمت مراکز پر سہولیات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ پر 37 مقدمات، 5 کلاشنکوف، 5 رائفلز، 27 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات فروشوں سے 1066 لیٹر شراب، 2340 گرام چرس، 20 گرام ہیروئن اور 80 گرام آئس برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی۔