اسلحہ کی نمائش پر 2 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شو آف ویپن اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چوھنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت محمد اسماعیل اور محمد زوار کے نام سے ہوئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ناجائز رائفل، پمپ ایکشن اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ پر مکمل پابندی عائد ہے۔