پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کے لیے نیک خبر یا بڑا دھچکا؟

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کے لیے نیک خبر یا بڑا دھچکا؟

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا معاملہ ایک بار پھر حساس ہوگیا ہے۔

 ن لیگ کے ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی جاری کردہ رولنگ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ارکان نے یہ فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا ہے، اور اب یہ طے کیا جا رہا ہے کہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے یا ہائیکورٹ میں۔ن لیگی ارکان، جن میں افتخار چھچھڑ، امجد علی جاوید اور ملک احمد سعید شامل ہیں، اپنی ذاتی حیثیت میں اسپیکر کی رولنگ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، اس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی عدالتی کارروائی کا آغاز متوقع ہے۔