پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم کے لیے اہم خبر

پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم کے لیے اہم خبر

ویب ڈیسک: برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری، شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے، جو مکمل فنڈڈ تعلیم کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

برطانوی حکومت کا بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام "شیوننگ" ایک بار پھر دنیا بھر سے ذہین اور باصلاحیت طلبا کو برطانیہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے دو سالہ تجربہ رکھنے والے مڈکیریئر پروفیشنلز اہل ہوں گے۔ اس اسکالرشپ کے تحت، طلبہ کو ٹیوشن فیس، ویزہ، رہائش، اور ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔درخواستیں 7 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ "شیوننگ مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے"۔

یہ پروگرام دنیا بھر میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے کے برطانوی حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ طلبہ کو یہ سہولت برطانوی وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور، اور دیگر شراکت دار اداروں کی مالی معاونت سے فراہم کی جاتی ہے، تاکہ دنیا بھر کے ممتاز طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ لایا جا سکے۔شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں صرف آن لائن اپلیکیشن سسٹم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں، جس کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:

شیوننگ کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنا
ایک مؤثر اور متاثر کن درخواست لکھنے کی صلاحیت
فعال ای میل ایڈریس اور فون نمبر
آن لائن اپلیکیشن سسٹم کا منفرد ایکسیس کوڈ
درخواست کے مختلف مراحل کے شیڈول پر نظر رکھنے کے لیے، شیوننگ کی آفیشل ویب سائٹ کو بک مارک کریں۔