ریسکیو اور مقامی افراد اپنی مدد آپکے تحت مسافروں کو پانی سے نکالا،، حادثہ برق رفتاری کے باعث پیش آیا۔
نارووال(آئی این پی )نارووال میں قصبہ لالہ کے قریب تیزرفتاربس بے قابو ہوکرگہرے تالاب میں جاگری،حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 15سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے،جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو اور مقامی افراد اپنی مدد آپکے تحت مسافروں کو پانی سے نکالنے میں مصروف ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ برق رفتاری کے باعث پیش آیا۔