احمدنگرمیں دیرینہ دشمنی پر زمیندار خدایاروٹو کو نشانہ بنایا گیا ، تفتیش جاری
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی موضع احمدنگرمیں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے زمیندارکو قتل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اورزمیندار خدایاروٹو کی لاش قبضہ میں لیکرمقدمہ درج کرنے کے بعدپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔فرانزک یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہدجمع کئے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایاجارہاہے۔