ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے 198 افراد کو نکال لیا

تہران،ماسکو(آئی این پی )ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد روس کی سرکاری جوہری کمپنی نے پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سربراہ روسی جوہری کمپنی کا کہنا ہے کہ بوشہر پلانٹ کے اطراف بدترین صورتحال کے تحت یہ انخلا کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کی حدود میں پروجیکٹائل حملے سے عملے کا جاں بحق شخص ایرانی شہری تھا۔سربراہ روسی جوہری کمپنی نے مزید کہا کہ بوشہر جوہری پلانٹ کی صورتحال سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر گزشتہ روز حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔