لاہور میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

لاہور میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ شہر کا بیشتر حصہ گھنے بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔

کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، باگڑیاں اور گرین ٹاؤن میں بارش ہوئی، جبکہ جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی، لاہور پریس کلب اور گردونواح میں بھی بادل برسے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔