چوری کا الزام، خاتون پر مقدمے کا جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے سسرال سے چوری کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج کرنے کا جسٹس آف پیس کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے فریقین سے 25 ستمبر کو جواب طلب کر لیا،وکیل نے م ئوقف اپنایا کہ عائشہ جاویدنے شوہر سیعلیحدگی کیبعد خلع کا دعوا دائر کر رکھا ہے ،سسرالیوں نے خاتون پر گھر سے زیوارت اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ،گوجرانوالہ جسٹس آف پیس نے درخواست گزار پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،جسٹس آف پیس نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔